کراچی : ( دنیا نیوز ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی چیئرمین شپ میں آسیان ممالک ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کریں گے۔
گورنر سندھ نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی اور انڈونیشیا کو آسیان ممالک کی تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آسیان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ خوش آئند ہے، انڈونیشیا کی چیئرمین شپ سے آسیان ممالک سے ہر شعبہ میں پاکستان سے تعاون میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسیان کے طلباء کیلئے بینکنگ، انجینئرنگ اور میڈیسن میں پاکستان سالانہ مکمل فنڈڈ سکالر شپس پیش کرتا ہے۔
Attended a dinner hosted by Consul General of Indonesia to celebrate Chairmanship of Indonesia for ASEAN pic.twitter.com/Boy29sMsFt
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) July 7, 2023