کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کی کم سے کم تنخواہ 20 ہزار ہونی چاہیے، 12 یا 15 ہزار سے گزارہ نہیں ہوتا۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہر بار بزرگان دین کے وسیلے سے طوفان ٹل جاتے ہیں، ہم معاشی بحران میں پھنسے ہوئے ہیں، معاشی بحرانوں کی بہتری کیلئے دعا کی ہے، آئندہ چند ماہ میں پاکستانی معیشت بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث اب بھی کئی جگہوں پر پانی کھڑا ہے، ہمیں اس معاشی بحران سے دعائیں نکال سکتی ہیں، وزیراعظم اور اسحاق ڈار نے بہترین حکمت عملی سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمیں کچھ ایسا ضرور کرنا ہے کہ ملک پیروں پر کھڑا ہوسکے۔