کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے پر خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ فضل شہزاد عباسی نے بتایا ہے کہ ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک شبانہ پر سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں مقامی شخص سے 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام ہے۔
واضح رہے خاتون کلرک کی رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اسے معطل کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن سندھ نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔