تھرپارکر: (دنیا نیوز) تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کی وجہ سے مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور بیماریوں کی وجہ سے 5 بچوں کا انتقال ہوا ہے، مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ سال سے نومولود تک ہیں۔
غذائی قلت کی وجہ سے تھرپارکر میں رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 449 ہو گئی ہے، سینکڑوں بچوں کی جان جانے کے باوجود حکومت اموات پر قابو پانے میں ناکام ہے۔