کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

Published On 08 July,2023 10:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، شہریوں کی ریلیف کی فراہمی کے لیے عملہ بھی متحرک ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے انتظامات کا معائنہ کیا، انہوں نے تمام زونز میں کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلاتعطل جاری ہے، تمام افسران و عملہ متحرک ہے ، رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے سلسلے کے بعد عملے نے انتظامات سنبھالے۔