کراچی میں بارش: ایئرپورٹ پر تمام ایوی ایشن کمپنیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Published On 23 March,2023 03:36 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)کراچی میں بارش کے باعث سول ایوی ایشن نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا ہے کیونکہ بارش کے دوران سیسنا جیسے چھوٹے طیاروں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب چھوٹے طیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ متعلقہ شعبہ کو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

 

Advertisement