کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے رین ایمر جنسی سینٹر قائم کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی سینٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قائم کیا گیا ہے، مخدوش حالت والی خطرناک قرارعمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندہ کو انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یاسین شر بلوچ نے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی سینٹر میں ٹیکنیکل عملہ 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر حاضر رہے گا، اب تک کئے گئے سروے کے نتیجے میں کراچی کی 550 عمارتوں خطرناک قرار دیا گیا ہے۔