سیلاب: 1695 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، 12 ہزار سے زائد زخمی

Published On 02 October,2022 10:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھرمیں حاليہ سيلاب اور بارشوں سے 1695 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، 725 مرد، 340 خواتين اور 630 بچے جاں بحق ہوئے، 12 ہزار سے زائد افراد زخمى ہوئے، 440 پلوں کو نقصان پہنچا۔

نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى کے مطابق ملک بهر میں حاليہ بارشوں اورسيلاب سے کل 1695 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 759، بلوچستان 336 جبکہ خيبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 307 ہوگئى۔

ملک بھر میں 725 مرد 340 خواتين اور 630 بچے اب تک جان کى بازى ہار گئے، زخمى ہونے والوں کى کل تعداد 12865 ہوگئى۔

رپورٹ کے مطابق حاليہ سيلاب سے سڑکوں کو مزيد نقصان پہنچا، ملک بھر میں کل 13254.49 کلو ميٹر سڑک جبکہ 440 پل متاثر ہوئے، حاليہ سيلاب سے 12 لاکھ 77 ہزار 861 گھروں کو جزوى نقصان جبکہ 767488 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، 11 لاکھ 62 ہزار 122 مال مويشيوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا۔
 

Advertisement