تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 14 November,2022 07:48 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ بارش پنجاب میں نور پور تھل 19، اٹک 18، بھکر 16، حافظ آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین 14، گجرات 13، جوہر آباد 12،جہلم ، منگلہ 11،مری 08، سیالکوٹ (سٹی، ائیر پورٹ 08)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 07، گولڑہ 06، سیدپور 05،بوکرا، ائیر پورٹ 04)، فیصل آباد 06، جھنگ 05، راولپنڈی ( چکلالہ، شمس آباد04)، گوجرانوالہ 03، خانیوال، چکوال 02، ملتان (سٹی 02)، لاہور ( جوہر ٹاؤن 02، تاج پورہ، اپر مال، واسا، ائیر پورٹ ، سٹی 01)، نارووال،لیہ 01، خیبرپختو نخوا میں پٹن 19، مالم جبہ 18، دیر (اپر 16، لوئر 15)، بالاکوٹ، چراٹ 15، کاکول 11،سیدو شریف 10، کالام ، پارہ چنار ، میر کھانی 08، ڈی آئی خان (سٹی 08، ائیر پورٹ 01)، دروش ، پشاور، مردان 07، باچا خان ائیر پورٹ 05، بنوں 04، چترال 03، کشمیر میں راولاکوٹ 19، مظفر آباد ( ائیر پورٹ 17، سٹی 13) ہوئی۔

گڑھی دوپٹہ 10، کوٹلی 09، بلوچستان، ژوب 05، گلگت بلتستان میں بابو سر ، گلگت ، گوپس ، بگروٹ04، اسکردو 02، استور، چلاس اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ 05، کالام 03 انچ برفباری جبکہ سکردو، استور اور گوپس میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔ اڈ دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 08،کالام،استور،بابوسر، اسکردو منفی03 ، مالم جبہ منفی02 ، گوپس، زیارت منفی01، بگروٹ اور گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔