کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔ سندھ کو اس وقت پنجاب کے تعاون کی ضرورت ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے حکومت پنجاب سے مدد مانگ لی۔
خط کے متن کے مطابق سندھ کو اس وقت پنجاب کے تعاون کی ضرورت ہے، سندھ میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ سندھ کے 10 اضلاع میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کی اشد ضرورت ہے، 10 اضلاع میں ماہر اطفال، ماہر امراض نسواں ، ماہر نفسیات اور ماہر امراض جلد سمیت دیگر عملے سمیت دیگر کی اشد ضرورت ہے۔
سندھ کے اضلاع میں ماہرین سمیت 380 طبی عملے کی ضرورت ہے، 27 ماہر جلد، 27 ماہر اطفال، 18 ماہر نسواں اور 18 ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، 45 مرد اور 45 خواتین ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، 72 سٹاف نرسز اور 90 ڈسپنسرز کی ضرورت ہے۔