لاہور: (دنیا نیوز) مون سون کے اختتامی عمل کے دوران لاہور میں ہلکی بارش نے پھر رنگ جما دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سے چار ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کے اختتام پر لاہور میں بادلوں نے پھر رنگ جما دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں 1 سے 4 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے رات کے اوقات میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 65 کی قابل اطمینان سطح تک نیچے آگیا