گھوٹکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 09 July,2023 10:25 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کلمہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سبزوئی اور سندرانی قبائل کی دیرینہ دشمنی پر پیش آیا، سبزوئی قبائل کے لوگ سامان کی خریداری کررہے تھے، لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔