جامشورو : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع جامشورو میں کول مائنز میں کام کے دوران تودا گرنے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت شاہد پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مزدور کان میں کوئلے کی کھدائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کی لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ، واقعہ نجی کول کمپنی کی کان میں پیش آیا۔