ڈرائیور کی نیند کا بھیانک نتیجہ، حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق، 3 بچے زخمی

Published On 11 July,2023 09:34 am

میاں چنوں: (دنیا نیوز) ڈرائیور کی نیند کے باعث تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

یہ افسوسناک حادثہ تھانہ چھب کلاں کے نزدیک وجھیانوالہ روڈ پر پیش آیا، زخمیوں میں 13 سالہ نمرہ، 10 سالہ محمد عمر، 9 سالہ فاطمہ بی بی اور ڈرائیورعثمان شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والی بلقیس نامی خاتون کی عمر 35 سال جبکہ اس کی جواں سالہ بیٹی اقصیٰ کی عمر 15 سال تھی، پولیس کی جانب سے لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔