احمد پور شرقیہ : ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق

Published On 07 July,2023 12:53 am

احمد پور شرقیہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق احمد پور شرقیہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اوورٹیکنگ کے دوران ٹرالر کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔