حافظ آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پٹرول پمپ پر چڑھ گئی، ڈیوٹی پر معمور پمپ ملازم جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پٹرول پمپ کے جنگلے توڑتی ہوئی ڈیوٹی پر موجود پمپ ملازم کو روند کر دفتر میں گھس گئی۔
پمپ ملازم جعفر موقع پر جاں بحق ہو گیا، گاڑی میں سوار افراد کی شناخت جان خان اور زین خان کے ناموں سے ہوئی جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، پولیس نےگاڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔