دریاخان: (دنیا نیوز) بے قابو مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کلورکوٹ روڈ شاہ عالم کے قریب پیش آیا، موٹر سائیکل لنک روڈ سے مین روڈ پر چڑھ رہی تھی جس سے مسافر بس نے بے قابو ہو کر دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔
حادثے میں چار افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔