سیہون: تیز رفتار کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق

Published On 27 June,2023 09:16 pm

سیہون: (دنیا نیوز) تیزرفتار کارالٹنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں کار میں سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی کی شناخت لاڑکانہ کے رہائشی سکندر شیخ اور غلام فاطمہ شیخ کے نام سے ہوئی، کار سوار فیملی لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمی خاتون مسرت ناز شیخ کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔