بہاولنگر : ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 30 June,2023 12:55 am

بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بہاولنگر میں چک نمبر 13 گجیانی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے عدنان کی لاش اور اس کے زخمی بھائی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر بازار میں گھومنے کیلئے نکلے تھے۔