بھارت: خوفناک ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک

Published On 04 July,2023 05:48 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرک متعدد گاڑیوں کو کچلتا ہوا ڈھابے میں گھس گیا، حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ممبئی سے 300 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں، کار اور دوسرے ٹرک سے ٹکرایا۔

حادثے میں 15 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمی ہونیوالے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا، ٹرک مدھیا پردیش جارہا تھا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مغربی ریاست مہاراشٹرا میں بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی،بس حادثے میں 25 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔