پاکپتن : ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

Published On 08 July,2023 03:35 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق قبولہ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔