کرنٹ لگنے سے ایک خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے

Published On 08 July,2023 09:47 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے بڈانی میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

 

بڈانی سے مانگرا پھاٹک نقل مکانی کرنے والے ایک ہی خاندان کو 11 ہزار کے وی لائن سے کرنٹ لگا، زخمیوں میں 1 کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں نوید اور سعید کوری شامل ہیں۔

حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے 11 کے وی لائن سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔