اوکاڑہ: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 12 July,2023 08:43 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ قصور روڈ پر زینت مارکی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔