لاڑکانہ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Published On 14 July,2023 02:10 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں افسوس ناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں انڈس ہائی وے پر وسند شاخ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مرنے والوں میں منظور ، اس کی بہن منظوراں، بیٹا یوسف اور ایک نوزائیدہ بچہ شامل ہے، جاں بحق ہونے والے افراد لاڑکانہ سے دوائی لے کر گاؤں سیکرا جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کو تحویل میں لے کر گڑھی خدا بخش تھانے منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی چیئرمین اعجاز لغاری ہسپتال پہنچ گئے، نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔