حالیہ بارشوں سے حادثات کا خطرہ، پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری

Published On 23 July,2023 07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حالیہ بارشوں سے حادثات کے خطرے کے پیش نظر پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

پمز ہسپتال میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پمز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر مبشر ڈاہا کا کہنا ہے کہ پمز انتظامیہ بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، پمز میں ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پمز ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں، حالیہ بارشوں سے حادثات کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، موسم برسات میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔