اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن قراۃ العین کو تبدیل کر کے واپس وزارت اطلاعات رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال قراۃ العین کو کمیشن کی ترجمان مقرر کیا تھا، ان کو ہارون خان کی جگہ پر ذمہ داری دی گئی تھی، قراۃ العین وزارت اطلاعات سے تین سالہ ڈپو ٹیشن پر الیکشن کمیشن میں آئیں تھیں۔