اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیاسی جلسے سے خطاب کرنے پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر شاہد خان خٹک کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر شاہد خٹک کے خلاف اے این پی کے جلسے میں شرکت اور خطاب کی اطلاعات موصول ہوئیں، جلسہ میں شرکت پر صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو حکم جاری کیا ہے کہ جلسے میں خطاب پر صوبائی وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹا دیا جائے۔
انہوں نے کہا نگران حکومت میں کسی بھی عہدیدار کو سیاسی و انتخابی مہم میں شرکت کی اجازات نہیں، کسی بھی نگران حکومت یا وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازات نہیں دے سکتے۔