لوئر دیر: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے اے این پی کے رہنما زاہد خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اس دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر گفتگو کی، انجینئر امیر مقام نے زاہد خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی منظر نامے پر نام و نشان نہیں ہو گا: امیر مقام
واضح رہے اے این پی کے رہنما زاہد خان کے اپنے پارٹی کے ساتھ ایک ماہ کے عرصے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ہیں جو واضح طور پر سامنے بھی آ گئے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے سابق سینیٹر زاہد خان کے خاندان کو ٹکٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔