پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشل پارٹی (اے این پی) نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں، پی ڈی ایم کی جانب سے تاحال اے این پی سے رابطہ نہیں کیا گیا، اگر پی ڈی ایم نے رابطہ کیا تو پارٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے ڈی چوک میں ریلی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے، احتجاج میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔