اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری سے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، صدر نے طارق فضل چودھری سے اُن کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ پر آمد
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 24, 2023
صدر مملکت نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے اُن کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
صدر مملکت کا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار pic.twitter.com/68SCKxq3SF
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی، چودھری نثار نے لواحقین اور جملہ برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔