توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں طلب

Published On 28 July,2023 08:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں 25 جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے: شیخ رشید

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا بھی منظور کر لی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دی جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کئے جاتے ہیں۔