اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت 4 سال سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے میں ناکام ہے۔
ریٹائرڈ بیوروکریٹ شائستہ سہیل کو ساتویں بار توسیع دیتے ہوئے دو ماہ کیلئے قائمقام ای ڈی ایچ ای سی تعینات کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شائستہ سہیل کی تعیناتی مستقل ای ڈی کی تعیناتی تک ہو گی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ مارچ 2019 سے خالی ہے۔