اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی کے باعث امتحانی نظام سے متعلق پالیسی تاحال منظور نہ ہوسکی۔
مجوزہ پالیسی کے مطابق سائنس کے مضامین پڑھنے والے طلبہ آرٹس کے مضامین بھی پڑھ سکیں گے جبکہ آرٹس کے طلبہ سائنس کے مضامین کا بھی مطالعہ کر سکیں گے۔
پالیسی کے تحت سائنس طلبہ کا میجر سبجیکٹ سائنس اور مائنر سبجیکٹ آرٹس ہو گا، ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ کیلئے یہ سہولت موجود ہوتی ہے، ان بنڈلنگ آف سبجیکٹ کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہونا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانی نطام سے متعلق پالیسی پر ڈیڑھ ماہ قبل پیپر ورک شروع کیا، امتحانی نظام سے متعلق اہم تبدیلی کی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جانی ہے تاہم ابھی تک منظوری نہیں لی جا سکی ہے۔