ہائر ایجوکیشن کمیشن کا گوادرکے طلبہ کیلئے 200 سکالر شپس کا اعلان

Published On 19 April,2023 06:14 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے گوادر کے طلبہ کیلئے 200 سکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر اور کوسٹل ایریاز کے سٹوڈنٹس کے لیے سکالر شپ کا اعلان خوش آئند اقدام ہے، گوادر ملک کا مستقبل ہے، گوادر کے نوجوانوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے گیس بلوں میں اضافی چارجز وصولی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کوشش ہے کہ صوبے کے غریب اور قابل سٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ کا اہتمام کریں، وزیراعظم شہباز شریف پڑھے لکھے اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواہاں ہیں۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ امید ہے کہ غریب طلبہ کیلئے مزید سکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔