اجلاس میں عدم شرکت پر الیکشن کمیشن کا سیکرٹری داخلہ کو نوٹس، وضاحت طلب

Published On 02 August,2023 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلدیاتی الیکشن سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کی غیر حاضری پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم شرکت پر الیکشن کمیشن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے 4 دن میں وضاحت طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ 4 روز میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں، جواب جمع نہ کرنے پر سول سروسز رولز 2020 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔