مردم شماری کے تحت عام انتخابات پر استحکام پاکستان پارٹی کا بھی موقف سامنے آ گیا

Published On 02 August,2023 10:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کا بھی موقف سامنے آ گیا۔

مردم شماری کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کی اہم ترین مشاورت ہوئی جس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات ہونے چاہئیں، ہم رائے شماری چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پارٹی مشاورت میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی کثیر تعداد انتخابات میں نئی مردم شماری کے تحت حصہ لینے پر متفق نظر آئی ہے۔

مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے بعد آئی پی پی بھی نئی مردم شماری کے تحت الیکشن میں جانے کا موقف رکھتی ہے۔