اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جج ہمایوں دلاور کے رویے کی مذمت، معافی کا مطالبہ

Published On 04 August,2023 05:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی طرف سے اراکین بار سے ہتک آمیز رویہ اپنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہتک آمیز رویہ اپنانے پر جج ہمایوں دلاور شام تک معزز اراکین بار سے معافی مانگیں بصورت دیگر وکلاء صاحبان ہمایوں دلاور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، بار کسی بھی جوڈیشل آفیسر کی طرف سے وکلاء صاحبان سے ہتک آمیز رویہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔