لاہور: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی غیر قانونی اقدام کے 4 سال مکمل ہونے پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ کشمیری مرمٹیں گے مگر غلامی قبول نہیں کریں گے، مودی سرکار نے کشمیریوں کو ٹارچر سیلز اور جیلوں میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، حریت رہنماؤں کو شہید کیا گیا، زہر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان 4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی مثال نہیں ملت، عالمی اداروں کی رپورٹس کے باوجود ہندوستان کو کوئی روکنے یا سزا دینے کیلئے آگے نہیں آتا۔
مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں 50 لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دیے گئے، 4 ہزار سے زائد بزنس مینوں کو کشمیر میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔