لاہور: (دنیا نیوز) ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے، اللہ مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، وزیر ریلوے خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں اور یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے، ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جذبہ دونوں لازم ہیں۔