پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان نے کی۔
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا قمر الدین، مولانا امجد خان، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبدالواسع، علامہ راشد سومرو، مولانا عطاء اللہ شہاب، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین اور مولانا عطاء الحق درویش شریک ہوئے۔
مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے رپورٹس پر غور کیا گیا، موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا، اس کے علاوہ دستور کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔