لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں۔
اعظم سواتی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، ویڈیو پیغام میں اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ تمام بنیادی حقوق اور اصولوں کو تباہ کیا گیا۔
ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی ہماری آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کا مقبول ترین لیڈرجعلی کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔