پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی 9 کے بجائے 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

Published On 07 August,2023 10:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی 9 اگست کے بجائے 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی 9 اگست کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ہونے کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کا کل ہونے والا گروپ فوٹو کا سیشن ملتوی کر دیا گیا۔