اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔
بیرسٹر گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونا ہے، الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت دے۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کر لی اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔
ای سی پی نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔