اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی تحلیل کے آخری روز پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا لیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام ساڑھے 5 بجے ہو گا۔
ارکان قومی اسمبلی کے فوٹو سیشن کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، قومی اسمبلی ارکان کا گروپ فوٹو کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، ارکان کا فوٹو سیشن کل شام ساڑھے 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسمبلیوں کی مدت اور الوداعی خطاب ہوں گے، اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ آئندہ کی اسمبلیوں کی تحلیل سمیت مختلف امور کا جائزہ لے گی۔