آرمی چیف نے منصب سنبھالتے ہی ہمیں آگے بڑھنے کا پروگرام دیا: وزیر اعظم

Published On 08 August,2023 05:25 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا الوداعی دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو دورے کے دوران یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے شہدا کے 70 خاندانوں اور جنگ میں زخمی ہونے والے 30 غازیوں کو امدادی چیک دیئے، اس کے علاوہ شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے گئے۔

جی ایچ کیو میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، آرمی چیف نے جیسے ہی منصب سنبھالا بغیر وقت ضائع کیے انہوں نے کہا یہ ہے پروگرام پاکستان کو آگے بڑھانے کا۔

یہ بھی پڑھیں: 16 ماہ میں مجھ پر جتنی تنقید ہوئی کبھی اس کا گلہ نہیں کیا: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپنی حکومتی ٹیم اور صوبائی حکومتوں کا بھی شکر گزار ہوں، سب نے ملکر اس ویژن کو اجاگر کیا، ہمارا ہاتھ بٹایا، آج پوری دنیا میں ایس آئی ایف سی ایک نام بن چکا ہے، اس میں اللہ برکت ڈالے گا اور پاکستان عظیم بنے گا۔