مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج خود جیل میں ہے، احسن اقبال

Published On 08 August,2023 10:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج ایک شخص جیل میں ہے جس نے اپنے دور میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف دورمیں سی پیک کا معاہدہ ہوا، سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے دور کے منصوبوں کو روکا، گزشتہ دور حکومت میں مجھے اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا۔