جمہوری نظام کو بچانے کیلئے ہم نے بہت کچھ کھویا ہے: خورشید شاہ

Published On 09 August,2023 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جس طریقے سے بھی مدت پوری ہوئی خوشی کی بات ہے، ملک میں آئین بنے اور ٹوٹ بھی جاتے تھے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 1988 سے 1999 تک اسمبلیوں کو ٹوٹتے اور سازشوں کو بھی ہوتے دیکھا، ہم نے جمہوری نظام کو بچانے کیلئے بہت کچھ کھویا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر نے اسی اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں ماضی سے سیکھنا چاہیے، بی بی نے کہا کہ جیسی بھی حکومت ہو ساتھ دیں گے، شاہد خاقان عباسی نے جتنی باتیں کیں وہ بالکل ٹھیک ہیں، ہمیں پہلے خود اپنا احتساب کرنا ہوگا، سوا دو سال بغیر کسی جرم کے جیل میں رہا۔