اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی ایشیا پر پاک چین ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر مشاورت کا تیسرا دور 9 اگست کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی نے پاکستان کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل (ایشیائی امور) مسٹر لیو جنسونگ نے کی۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) August 10, 2023
دونوں فریقین نے جنوبی ایشیا اور وسیع تر خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ بات چیت میں باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل الیاس نظامی نے معاون وزیر خارجہ مسٹر نونگ رونگ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک چین تعلقات کی مثبت سمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔