کراچی: (دنیا نیوز) بورڈ نے میٹرک کی اضافہ کی گئی امتحانی فیسوں میں نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق اساتذہ، والدین اور مختلف سکولز ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر فیسوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔
سید شرف علی کے مطابق مہنگائی کے باعث بورڈ آفس نے اخراجات میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے مختلف امتحانی فیسوں میں اضافے کا اعلان کیا، تمام سکولز مالکان کی باہمی مشاورت سے 10 اگست سے فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا انرولمنٹ فیس جماعت نہم کی1500 روپے اور100روپےانرولمنٹ کا فارم ہوگا، سالانہ امتحانی فارم جماعت نہم کی فیس2500 روپےاورامتحانی فارم کی فیس 100روپےہوگی۔
بغیر لیٹ فیس کی مندرجہ بالا تاریخیں حتمی ہوں گی، اس میں کسی قسم کی تبد یلی نہیں ہوگی۔