گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے، سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

Published On 20 August,2023 03:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 21 اگست صبح 6 بجے سے بہت زیادہ سیلاب کی سطح تک پہنچنے کا امکان ہے، ‏اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 22 اگست کو صبح 6 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن اور وہاڑی کے اضلاع کو خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ دریائے ستلج پر جی ایس والا، سلیمانکی اور اسلام کے نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ کرے اور خطرے سے دوچار افراد کے انخلاء کو یقینی بنائے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ کیمپوں میں بے گھر لوگوں کو طبی دیکھ بھال اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حساس علاقوں کی جانب سے ٹریفک کی منظم نگرانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے۔

Advertisement